7 اکتوبر 2013 - 20:30
امریکہ پاکستان میں خودکش حملے کروا کے انسانی قدروں کو پامال کر رہا ہے

صدر ایس یو سی راولپنڈی کا ٹیکسلا میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عبادت گاہوں اور امامبارگاہوں میں بےگناہ انسان قتل ہو رہے ہیں۔ کیا نبی (ص) کی سیرت یہ تھی کہ انسان کی اس انداز میں بےقدری کی جائے۔

ابنا: محب اہل بیت حضرت ابوذر غفاری (ر) کی یاد میں ٹیکسلا میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل راولپنڈی کے صدر مولانا غلام قاسم جعفری کا کہنا تھا کہ دنیا کی ہوا و ہوس کے لئے انسان ہر وقت تگ و دو میں مصروف رہتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کا رابطہ اعلیٰ طبقہ کے لوگوں سے ہو جائے۔ انسان محتاج ہے لیکن خالق سب سے بےنیاز ہے۔ اسی طرح خالق کی معرفت کے لئے دنیا میں مبعوث ہستیاں بھی کسی کی محتاج نہیں ہیں۔ انہوں نے دنیا کے کسی استاد کے سامنے زانوئے تلمذ تہ نہیں کیا۔ الہی یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ علم لدنی رکھتے ہیں۔ آج امریکہ میں کسی سڑک پر کتا زخمی ہو جائے تو ایمبولینس آ جاتی ہے۔ کتے کی اتنی قدر لیکن انسان کی بےقدری۔ امریکہ پاکستان میں خودکش حملے کروا کے انسانی قدروں کو پامال کر رہا ہے۔ عبادت گاہوں اور امامبارگاہوں میں بےگناہ انسان قتل ہو رہے ہیں۔ کیا نبی (ص) کی سیرت یہ تھی کہ انسان کی اس انداز میں بےقدری کی جائے۔

.......

/169